دفاع پاکستان
شانگلہ میں پاک فوج اور پولیس کا”سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن”

شانگلہ میں پاک فوج اور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر کے حساس علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔یہ آپریشن بگلیلہ، گیٹو اڑخ، امان ڈھیرئ، مارین، کروڑہ، سیرئ، کوزکانا، شاہپور، برکانا، اجمیر، لوگے، بنجکا سر اور دیگر مضافاتی علاقوں میں کیا گیا۔ان علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اورجرائم پیشہ افرادکی سرکوبی کے لیے بھرپورعزم کاارادہ کیا۔