دفاع پاکستان

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کرکے 2دہشت گردہلاک کردیئے

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔مرنے والے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آپریشن کے دوران علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے صفائی کا عمل جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کے عوام کے ہمراہ بلوچستان کی امن، استحکام اور ترقی کو تباہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button