پاکستاندفاع پاکستان

بنوں کے عوام اور فوج نے قیام امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔بریگیڈیئرنوید احمد

بریگیڈ کمانڈر بنوں برگیڈئیر نوید احمد نے ریسکیو افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ احمد زئی ڈومیل کا دورہ کیا اور مقامی اسکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔دورے کے دوران، بریگیڈیئر نوید احمد نے یتیم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یتیموں، بیواؤں اور مستحق افراد میں پاک فوج کی جانب سے فوڈ پیکجز اور عیدی تقسیم کی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد انسان کو حقیقی سکون دیتی ہے اور جو شخص یتیموں اور بیواؤں کا سہارا بنتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر اپنی رحمت نازل کرتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج عوام کے ساتھ مل کر علاقے میں امن اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں کے عوام اور فوج نے امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جو تاریخ کا حصہ رہیں گی۔ریسکیو 1122 کی جانب سے بریگیڈیئر نوید احمد کو بریفنگ دی گئی اور انہیں باضابطہ سلامی بھی پیش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوششیں ہمیشہ ناکام رہیں گی، کیونکہ اس خطے میں امن کے قیام کے لیے دونوں نے مل کر قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button