پاک فوج اورپولیس کے جوانوں نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

مہمند میں سیکورٹی فورسزنے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمندمیں علینگار کے پہاڑی علاقے میں ایک بارودی مائن کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سنسنی پھیل گئی تاہم دشمن کی یہ بزدلانہ سازش پاکستان کی بہادر فوج کی ہوشیاری کے سامنے ناکام ہو گئی۔پاک فوج کی مقامی یونٹ، تھانہ لکڑو کی پولیس فورس، اور بم ڈسپوزل یونٹ کے دلیر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور سخت پہاڑی اور حساس حالات کے باوجودانہوں نے اپنی اعلیٰ مہارت، دلیری اور حکمتِ عملی سے بارودی مائن کو ناکارہ بنا دیا، جس سے ایک بڑی تباہی کا راستہ روکا گیا۔یہ کامیابی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے اور پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت میں ہماری فورسز کی بے مثال قربانیوں اور عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ پاک فوج کی تیاری اور عزم کے سامنے ہر خطرہ بے اثر ہے۔ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم ہر قدم پر چوکس ہیں، ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔