پاکستان
فیلڈ ہسپتال اور”کلینک آن ویل” کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔مریم نوازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صحت کے عالمی دن پرکہاہے کہ پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پنجاب میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ 1250مراکز صحت کو جدید ترین اور خوش وضع کلینک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ بڑے ہسپتالوں میں علاج معالجہ، طبی ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کے لئے بھر پور اور موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔پہلی مرتبہ عوام کو ان کی گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔