پاکستان

اہم ترین پیش رفت:امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے وفد کی ایک اعلی عہدیداراور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

امریکہ میں مقیم پاکستانی وفدکی حالیہ ملاقاتوں کواہم ترین تناظر میں دیکھا جارہاہے،ایسامحسوس ہورہاہے کہ برف پگھل رہی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ کہیں نہ کہیں بات چیت ضرورجاری ہے

ذرائع کاکہناہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک وفد نے ایک اہم عہدیدار اور عمران خان سے جیل میں ملاقات کی ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا عمران خان اور پارٹی سوشل میڈیا کچھ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں یا نہیں۔؟ خیال کیا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کی اعلیٰ قیادت کے حالات صرف اسی صورت بہتر ہو سکتے ہیں جب وہ منفی سیاست بند، فوج کے ادارے کو نشانہ بنانے سے گریز کریں اور معیشت کو نقصان نہ پہنچائیں۔
پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں، بیک چینل مذاکرات کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ مسلسل اس بات پر اصرار کرتی رہی ہے کہ وہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرے گی اور یہ سیاسی جماعتوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں سیاست اور اس سے جڑے امُور پر بات چیت کریں تاہم پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے بیک چینل مذاکرات کے حوالے سے بات کی ہے۔
امریکہ میں مقیم پاکستانی وفدکی حالیہ ملاقاتوں کااہم تناظر میں دیکھا جارہاہے اورایسامحسوس ہورہاہے کہ برف پگھل رہی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ کہیں نہ کہیں بات چیت ضرورجاری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button