پاکستان

بلوچستان میں پنجابیوں کاقتل عام:پنجاب کے مختلف شہروں میں BLA کی دہشت گردی کیخلاف احتجاج جاری

بلوچستان میں بی ایل اے کی حالیہ دہشت گردی،پنجابیوں کے قتل عام اور مہرنگ لانگو سمیت اختر مینگل کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف پنجاب میں عوام کاشدیداحتجاج جاری ہے۔بہالپور،ملتان،بہاولنگر،گوجرانوالہ،ہارون آباد ودیگر شہروں میں عوام مہرنگ لانگو اور اختر مینگل کے خلاف کھُل کر بول پڑے، نفرت پھیلانے اور پاکستان کے اتحاد کو کمزور کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ہارون آباد میں شہری بلوچستان میں دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سراپا احتجاج ہوئے اور نعرے لگائے کہ صوبائیت کے متعصبانہ نعروں کو ختم کیا جائے کیونکہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔بہاولنگر میں بھی عوام نےنہتے مزدوروں کے قتلِ عام اور بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیااوردہشت گردی نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button