کاروبار

پاکستانی صنعتی برآمدات کوعالمی سطح پرپذیرائی ملنے لگی۔پاکستانی ٹرانسفارمرزکی پہلی کھیپ امریکہ روانہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی صنعتی برآمدات کا عالمی سطح پر فروغ ہوچکاہے۔ پاک الیکٹران لمیٹڈ نےامریکہ کو اپنی مصنوعات کی برآمدات کا آغازکردیاہے اورPEL کے ٹرانسفارمرز کی پہلی کھیپ رواں ماہ کی 13 تاریخ کو پاکستان سے امریکہ روانہ ہوئی ہے۔کمپنی کی عالمی سطح پر ترقی کے لیے ہٹاچی، فوجیستو اور جنرل الیکٹرک سمیت کئی معروف بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کا مشن سرمایہ کاری اور صنعتی خوشحالی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کا استحکام ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button