پاکستان
ملک تباہی پر کھڑا تھا۔پی ڈی ایم نےبڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی۔خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک جس نہج پر کھڑا تھا، تباہی ہی تباہی تھی، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، دہشت گردی عروج پر ہے، روزانہ فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں، فوجی عید کے روز بھی سرحدوں پر پہرا دے رہے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ چھ ماہ قید میں رہا ملاقات بھی بند تھی، یہاں تو ملاقاتیں عام ہو رہی ہیں، اربوں روپے کہاں سے آئے،جو وکلا کو دیے گئے، ان کے ایسے ایسے لیڈر ہیں جن کے گھر والے ان کو ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ہیں، یہ ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں۔