
وزیراعظم شہبازشریف نےترقی اور امن کے لیے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اُجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔پاکستان کھیلوں کی مہارت اور سیاحت کا مرکز بننے کیلئے پُرعزم ہے،سرحدوں سے ماورا اتحاد کے لیے کھیلوں کی اہمیت تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کھیلوں کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون قرار دیا ہے۔