دلچسپ و عجیب

سمندر میں گم ہونے والا کیمرامل گیا

یہ حیران کن واقعہ
کینیڈا کے علاقے وکٹوریہ کے ساحلی علاقے میں پیش آیا۔کین کیلے نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سمندر میں غوطہ خوری کررہے تھے جب انہوں نے پانی کی سطح سے تیس فٹ نیچے ایک کیمرے کو دریافت کیا۔انہوں نے دریافت کیا کہ کیمرے کے اندر کچھ پانی چلا گیا ہے مگر ایس ڈی کارڈ بدستور کام کر رہا تھا جس میں متعدد ویڈیوز موجود تھیں جس میں سے ایک کیمرے کی سمندر میں گرنے کی تھی۔کین کیلے نے میڈیا کو بتایا کہ جب کیمرا سمندر میں گرا تو یہ سیدھا نیچے گیا اور پھر ایک کیکڑا اس کی جانب بڑھا۔انہوں نے اس کیمرے کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر مالک کو تلاش کرنے کی توقع کے ساتھ پوسٹ کیا، ان کی پوسٹ وائرل ہوئی اور بتدریج کیمرے کے مالک کی ماں تک پہنچ گئی۔کیمرے کے مالک شے لیلر کی ماں نے کین کیلے کی جانب سے کیمرے میں محفوظ ویڈیوز میں میری آواز کو شناخت کرلیا جس کے بعد کین کیلے اور شے لیلر کی ملاقات ہوئی اور اس طرح کیمرا آٹھ ماہ تک سمندر میں رہنے کے بعد اپنے مالک تک پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button