دلچسپ و عجیب
نوجوان ایک منفرد قانونی خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمت کے محض دو سال بعد ہی ریٹائر ہوگیا

یہ منفردواقعہ روس میں پیش آیا۔پاؤل اسٹیفنیکو نے اپنے کیرئیر کا آغاز محض 16 سال کی عمر میں روسی وزارت داخلہ امور کے تعلیمی ادارے میں داخلہ لے کر کیا۔پانچ برس کی سخت تربیت کے بعد اسے داخلہ امو رمیں ملازمت مل گئی مگر نوجوان کا کیرئیر دوسال تک ہی جاری رہ سکا۔روسی قانون کی ایک خصوصی شق کے تحت جو افراد مارشل لا کے دوران ملازمت کرتے ہیں، ان کی سروس میں ہر ماہ کے اختتام پر تین ماہ کا اضافہ تصور کیا جاتا ہے۔اس سے پاؤل اسٹیفنیکو کواپنی ریٹائرمنٹ کے لیے درکار برسوں کو بہت زیادہ تیزرفتاری سے مکمل کرنے میں مدد ملی۔28 نومبر 2023 کو اس نے ریٹائرمنٹ کی درخواست دی جو اس وقت کے روسی قانون کے مطابق قبول بھی ہوگئی اور مکمل پنشن بھی دی گئی۔