بانی پی ٹی آئی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔این ایف سی ایوارڈ پرعمل نہ ہوا تو تمام اداروں کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے۔افغان مہاجرین کو زبردستی نہیں نکالیں گے،ہماری اپنی کچھ روایات ہیں۔گنڈاپور

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ ڈیل والی بات نہیں، مذاکرات ہونے چاہیئں، ملاقات میری ہوئی، تردید کوئی اور کررہا ہے، میں نے تو کوئی بیان نہیں دیا، میں ہر فورم پر بانی پی ٹی آئی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ان کاکہناتھاکہ کسی افغان مہاجر کو زبردستی نہیں نکالیں گے۔افغان مہاجرین سے متعلق علی امین کا کہنا تھاکہ افغان مہاجرین سے متعلق ہماری روایات بھی ہیں، عزت سے جو افغان مہاجرین جانا چاہتے ہیں انہیں وسائل دیں گے، افغان مہاجرین کو کسی بھی صورت ایسے نکالنے کے خلاف ہیں،خیبرپختونخوا سے کسی افغان مہاجر کو زبردستی نہیں نکالیں گے۔اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ این ایف سی ایوارڈ پر اپریل میں میٹنگ کا وعدہ کیا گیا تھا، صدرمملکت کو کورونا ہوا ہے، دعا ہے صحتیاب ہوں اور این ایف سی میٹنگ بلائیں، این ایف سی ایوارڈ پرعمل نہ ہوا توپولیس سمیت تمام اداروں کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، ہمیں لاوارث نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ 75 ارب روپے جو کہ معمول کے مطابق آنے تھے وہ بھی نہ دیے۔