انٹرٹینمنٹدنیا

سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ریلیز ہوگئی ، 10 کروڑ روپے تک ایڈوانس بکنگ نہ ہوسکی

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ ریلیز کردی گئی ہے۔سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہا تھا کہ ان کی فلم اچھی یا بری لیکن فلم 200 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرے گی۔خیال کیا جا رہا تھا کہ ’سکندر‘ کی ایڈوانس بکنگ 10 کروڑ روپے تک ہوگی لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جس کے بعد اب خیال کیا جا رہاہے کہ فلم اندازوں سے کم کمائی کرے گی۔فلم کے ٹریلر کو 23 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا جب کہ محض 24 گھنٹوں میں اسے ساڑھے 4 کروڑ بار تک دیکھا گیا جو کہ ایک نیا ریکارڈ تھا۔’سکندر‘ کو بھارت کے علاوہ خلیجی، امریکی اور یورپی ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ ’سکندر‘ سے سلمان خان نے تقریبا دو سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی ہے، ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر تھری اور کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 2023 میں عید پر ریلیز ہوئی تھیں۔سلمان خان عام طور پر سال میں ایک یا دو ہی فلمیں کرتے ہیں، تاہم 2024 میں وہ کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دیے تھے، اب شائقین انہیں ’سکندر‘ میں دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button