پاکستان
شہیدبھٹو کی سیاسی بصیرت، قیادت، جرأت اور عوامی خدمت کا جذبہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی بصیرت، قیادت، جرأت اور عوامی خدمت کا جذبہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 46 ویں برسی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہم بابائے آئین، جمہوریت کے علمبردار، اور امت مسلمہ کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں بلکہ دنیا بھر میں مظلوم اقوام کے لیے ایک امید کی کرن بنے رہے۔قائد عوام وہ لیڈر تھے جنہوں نے عوام کو شعور دیا، کسانوں، مزدوروں، طلبہ، خواتین اور محروم طبقات کو سیاسی دھارے میں شامل کیا۔