پاکستان

جس طرح بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔باجوہ نے ہماری حکومت گرائی۔علی امین گنڈاپور

وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔اس وقت جو ملک میں دہشتگردی کے واقعات ہیں اس کا حل ہمارے پاس ہے، ہماری حکومت میں دہشتگردی ختم ہوئی اورپھرحکومت ختم کردی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ہوتی ہے وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے رہتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اپنی کپیسٹی بلڈنگ کررہے ہیں، ہم نے ورکنگ شروع کی ہوئی ہے، اس کے بڑے اچھے نتائج آرہے ہیں، کرک میں حملہ ہوا تو عوام نکلے کہ اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے بھی ہوں گے اور دہشتگردی کا خاتمہ بھی کریں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ اپیل کررہا ہوں کہ جس بات چیت پر آپ نے آمادگی کی ہے اس پر عمل کریں، جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا تب تک پورے ریجن میں امن نہیں ہوگا، آپ یہ نہیں دیکھ رہے کہ ہمارے لوگوں نے ہتھیار کیوں اٹھائے؟ اس جنگ کو جیتنے کیلئے آپ کو پہلے لوگوں کے دل جیتنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ہماری حکومت گرائی، اس کے بعد ساری توجہ پاکستان تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن پرہوئی، جب ان علاقوں کا پتہ نہ ہوکہ بارڈرکیسا ہے تو کیسے جنگ لڑی جاسکتی ہے؟ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نے اپنے شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button