علاقائی

مریم اورنگزیب کی ہدایت،13 ہزار سے زائد پرندوں اور جانوروں کو ریسکیو کر لیا گیا

محکمہ وائلڈ لائف نے انڈس بلاٸنڈ ڈولفن کے تحفظ کیلئے اہم کارروائی کی ہے،تونسہ بیراج پر پانی کی سطح کم ہونے کے باعث 5 بلائنڈ انڈس ڈولفن بے بیز کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا۔

ڈولفن کے شکار میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے نیٹس اور سامان ضبط کر لیا گیا،محکمہ وائلڈ لائف اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ٹیموں نے پانی کی سطح کم ہونے پر تونسہ بیراج پر ڈولفن مانیٹرنگ سخت کر دی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر 13 ہزار سے زائد جانور اور پرندوں کو ریسکیو کر لیا گیا،مریم اورنگزیب کے مطابق ڈولفن کے غیر قانونی شکار کیخلاف کارروائی جاری ہے،پانی کی سطح بلند ہونے تک محکمہ وائلڈ لائف کی خصوصی ٹیمیں تونسہ بیراج پر موجود رہیں گی۔

سنیئر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تونسہ بیراج پر شکار روکنے کیلئے نگرانی جاری رکھی جائے،بلاٸنڈ انڈس ڈولفن ہمارا قومی ورثہ ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button