صحت

اسلام آباد ائیر پورٹ پر طیارہ حادثے سے بچ گیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر غیر ملکی ائیر لائنز کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔

دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز کی لینڈنگ کے دوران رن وے پر کتا آ گیا،طیارے کی لینڈنگ کے وقت ناگہانی صورتحال پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا،دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا،طیارے میں 250 سے زائد افراد سوار تھے۔

پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی،اسی وقت طیارے نے لینڈنگ کرنا تھی اور رن وے کی جانچ کا وقت نہیں تھا

غیر ملکی ائیر لائنز کے طیارے کی لینڈنگ روک کر اسے گواراونڈ کروایا گیا،ائیر پورٹ کا رن وے کلیئر ہونے کی تصدیق کے بعد طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button