پاکستان

ہمارے دین میں ہے کہ فتنے سے کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی۔اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ہمارے دین میں ہے کہ فتنے سے کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی، ان کو بات چیت کیلئے سرینڈر کرنا پڑے گا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی نے سیاست کرنی ہے تو پاکستان آکر سیاست کرے، لاکھوں ڈالر دے کر پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔ان کاکہناتھاکہ 9 مئی واقعات کے شواہد کی بنیاد پر سزاؤں کا عمل جاری ہے، حکومت اصول پر کمپرومائز نہیں کرے گی۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ جلد افغانستان کا دورہ کروں گاجبکہ ایرانی حکومت نے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث افراد کو پکڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے، سفیر اور وزارت خارجہ کے ذریعے ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں۔وہ لندن میں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button