پاکستان
اڈیالہ جیل کے قریب پولیس اورپی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں، عمران خان کی بہنوں سمیت متعددگرفتار

اڈیالہ جیل کے قریب پولیس اورپی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔بتایاگیاکہ اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور ناکے پر تحریک انصاف کے کارکن پہنچے اورنعرے بازی کی۔ اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا، تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا جبکہ تحریک انصاف کے کئی رہنما ناکے سے فرار بھی ہوگئے۔