صحت

روس نے کینسر کی ویکسین بنانے کا دعویٰ کر دیا

کینسر جیسے موذی مرض کے علاج معالجے کیلئے جدید طریقے اور دنیا بھر میں تحقیق ہو رہی ہے،سائنسدان مرض کی  ویکسین بنانے کیلئے تگ دو کر رہے ہیں،اس حوالے سے روس  نے امید  کی نئی کرن پیدا کی ہے۔

روس نے  کینسر کی ویکسین ایم آر این اے بنانے کا دعویٰ کیا،روسی وزارتِ صحت کے زیر انتظام کام کرنے والے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے  ڈی جی نے انٹر ویو کے دوران ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم آر این اے ویکسین متعدد تحقیقی مراکز کی مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے،جدید ویکسین  سے  کینسر کے مرض کی  روک تھام  تو نہیں  ہو سکے گی لیکن ویکسین مریضوں کے علاج معالجے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

ویکسین روس کے عوام کو مفت فراہم کی جائے گی جو رواں  سال دستیاب ہو گی،ویکسین  کی ایک ڈوز پر روسی حکومت 2 ہزار 869 ڈالر خرچ کرے گی۔

ویکسین میں پری کلینیکل ٹرائلز کے دوران ٹیومر کی نمو کو روکنے اور کینسر کے خلیات کا جسم کے کسی دوسرے حصے میں بیماری کو پھیلانا سے بچانے کی صلاحیت دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button