پاکستاندفاع پاکستان
“پاک-مراکش جوائنٹ ملٹری ایکسرسائز 2025″شروع۔اسپیشل فورسز کے دستے شریک

پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان تیسری دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق “پاک-مراکش جوائنٹ ملٹری ایکسرسائز 2025” کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چراٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مراکشی فوج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چراٹ تھے۔یہ مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت کو نکھارنے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔اس سے شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھیں گے۔