
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اب تک واپس جانے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 48 ہزار 870 تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت پاکستان نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ انخلا ءکے دوران کسی سے بدسلوکی نہ کی جائے۔
واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔