پاکستاندفاع پاکستان
سیکیورٹی فورسز کی طرف سے انسانی ہمدردی کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

کُرم کے علاقے جوٹ اور ملحقہ دیہات میں سیکیورٹی فورسز نے انسانی ہمدردی کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس خیرسگالی پر مبنی اقدام کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد کرنا اور ان کے روزمرہ کے مسائل کو کم کرنا تھا۔تقسیم کیے گئے راشن میں آٹا، چاول، دالیں، چینی، گھی اور دیگر روزمرہ کی اشیائے ضرورت شامل تھیں۔ مقامی باشندوں نے سیکیورٹی فورسز کے اس انسان دوست عمل کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔