دلچسپ و عجیب

جرمن شہری نے انوکھاعالمی ریکارڈقائم کردیا

جرمن شہری نے 120 دن پاناما کے ساحل پر سمندر کے نیچے اپنے 320 اسکوائر فٹ کے کیپسول میں گزارے، چار کیمروں نے کیپسول میں ان کی ذہنی صحت کی نگرانی کرتے ہوئے ان کی روز مرہ کی حرکتوں کو فلمایا۔کیپسول کو پانی کے اوپر والے چیمبر سے جوڑا گیا تھا تاکہ باہر کی دنیا رابطہ برقرار رکھا جاسکے، ایک سیڑھی کو اوپر چیمبر سے منسلک کرکے کھانے پینے کی اشیا لانے اور آنے والوں کے لیے کیپسول تک آنے کا راستہ بنایا گیا تھا، بجلی کی فراہمی کیلئے سطح پر شمسی پینل اور بیک اپ جنریٹر بھی موجود تھا۔
جرمن شہری کے کیپسول میں تمام ضروری اشیا جس میں ایک بستر، بیت الخلا، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ یہاں تک کہ ایک ایکسرسائز بائیک بھی موجود تھی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button