پاکستان

حکومت ان 11افرادکی تفصیلات سامنے لائے جنہوں نے اسرائیل کادورکیا۔سینیٹرمشتاق احمدخان

جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہاہے کہ فلسطین اورالقدس کی محبت پاکستانیوں کی وجود میں خون کی طرح گردشی کررہی ہے، اسرائیل سے تعلقات بنانے والوں کو قوم نمونہ عبرت بنائے گی،شہبازشریف حکومت ان 11 پاکستانیوں کے نام سامنے لائے،جنہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے،یہ 11 لوگ ریاست کے غدار ہیں، کیا ان 11 لوگوں میں حکومتی اورریاستی لوگ بھی شامل ہیں ؟۔
مشتاق احمدخان اسلام آباد پریس کلب کے سامنے امریکی سرپرستی میں دہشت گرد اسرائیل کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button