پاکستان
ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج 4اپریل کو منائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں تقریبات جاری۔مرکزی تقریب لاڑکانہ میں ہوگی

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
سندھ حکومت نے آج چاراپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا ہے،اس سلسلے میں آج مرکزی تقریب لاڑکانہ میں ہو رہی ہے، جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی ملک بھر سے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے،1967میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ،انہیں 1979ء میں آج ہی دن کے راولپنڈی میں پھانسی دی گئی تھی اور انہیں آبائی گاؤں گڑھی خدابخش میں سپردخاک کیاگیا۔