پاکستاندنیا

امریکہ کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین اور سفارتی لوازمات پورا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔رضوان سعید

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس بارے میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کہا ہےکہ پاکستان ٹیرف معاملےپرامریکاسےمذاکرات کرےگا، آج ہی امریکی معاون نمائندہ برائے تجارت سے ان کی ملاقات بھی طے ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکی خدشات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔امریکا کی ممکنہ سفری پابندیوں پر انہوں نے کہا کہ ویزوں کے معاملے پر امریکا کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، اس حوالے سے بھی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی حکام کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین اور سفارتی لوازمات پورا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔وہ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکررہے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button