پاکستان
ناموردانشور،ایڈیٹرترجمان القرآن ،رہنماجماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمدانتقال کرگئے

ناموردانشور،رہنماجماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمدانتقال کرگئے ہیں۔ وہ نہ صرف تحریک اسلامی کا سرمایہ بلکہ ایک عظیم ماہر معاشیات، محقق اور مفکر تھے. اسلامی فکر و معاشرت کے فروغ میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی اسلام، تعلیم اور معاشی انصاف کے لیے وقف کر دی، اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز جیسے اداروں کے ذریعے نئی نسلوں کی رہنمائی کی۔ ان کی تحریروں، خطبات اور عملی کاوشوں نے لاکھوں دلوں کو متاثر کیا۔