پاکستان
بجلی قیمتوں میں کمی زراعت،صنعت،تجارت، برآمد کنندگان اور گھریلو صارفین سمیت سب کیلئے فائدہ مند ہے۔شہبازشریف

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی ہے، کئی ماہ سے اس پر کام جاری تھا، حالیہ کمی زراعت، صنعت، تجارت، برآمد کنندگان اور گھریلو صارفین سمیت سب کیلئے فائدہ مند ہے، آنے والے مہینوں میں اس حوالے سے مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ میکرو لیول پر معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی۔ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے معاون ثابت ہوں گی۔