پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پانی کے ضیاع کے خلاف سخت ایکشن۔4441 نوٹسز جاری،600,000 روپے کے جرمانے عائد،183 سروس سٹیشن سیل اور211 ری سائیکلنگ پلانٹس لگائے گئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پانی کے ضیاع کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے اورگھروں میں پائپ سے گاڑیاں دھونے اور ری سائیکلنگ کے بغیر چلنے والے سروس اسٹیشنز پر شکنجہ سخت کردیاگیاہے۔ اب تک ہزاروں نوٹس، لاکھوں جرمانے اور متعدد سروس اسٹیشن بند کردئیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے4441 نوٹسز جاری کیے گئے، 600,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،183 سروس سٹیشن سیل کیے گئے اور211 ری سائیکلنگ پلانٹس لگائے گئے ہیں۔