انٹرٹینمنٹ

معروف لکھاری عابد محمود عزام کی کتاب “سرِ نہاں” شائع ہوگئی

معروف لکھاری عابد محمود عزام کی کتاب “سرِ نہاں” شائع ہوگئی ہے۔سرِ نہاں 266 صفحات پر مشتمل صرف ایک کتاب نہیں بلکہ فکر و شعور کی دعوت ہے۔
یہ کتاب خودی کی پہچان، کامیابی کے اصول، اخلاقی و سماجی ترقی، اعتدال پسندی، نظریاتی و فکری کشمکش، دینی و عصری تعلیم کے تقاضے اور متوازن و خوبصورت زندگی جیسے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے۔
اس کے افکار نئی راہیں دکھاتے ہیں اور ایک بہتر سماج کی تشکیل میں معاون ثابت ہوں گے۔
اہلِ ذوق اور صاحبانِ فکر اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں اور اس پیغام کو آگے پھیلائیں تاکہ ہم سب مل کر ایک خوبصورت اور متوازن معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
کتاب معیاری طباعت کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔قیمت 1500روپے ہے۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ نمبر یہ ہے۔
1661909 0333

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button