پولیس کومضبوط بنا رہے ہیں لیکن جب تک وفاقی سطح پرمؤثر اقدامات نہیں کیے جاتے مطلوبہ نتائج نہیں مل سکتے۔علی امین گنڈاپور

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان شاء اللہ، جس انداز میں ہم کام کر رہے ہیں، اس کے تحت اپنے صوبے میں ہم مؤثر نتائج حاصل کر لیں گے۔ ہم اپنی پولیس کو مزید بااختیار اور مضبوط بنا رہے ہیں، اور اپنے اپریشنل پلان کو عملی جامہ پہنانا شروع کر چکے ہیں۔ تاہم جب تک وفاقی سطح پر اور مجموعی طور پر پورے خطے میں خصوصاً سرحدی علاقوں میں مؤثر اقدامات نہیں کیے جاتے، وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا، جو ہم اس حوالے سے چاہتے ہیں۔
ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈہ پور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور نگران حکومت کے دوران فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے ضلع مہمند کے متعدد ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار رہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب ہماری حکومت ان منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کر چکی ہے تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔ اس وقت ضلع مہمند میں 20 سے زائد سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جن میں یہ سڑکیں شامل ہیں۔کڑپہ روڈ، گورسل روڈ
،قندھاری خاخ پیکٹ تامیاں گانو کلی (صافی)،غازی آباد تا ترنگزئی باباجی مزار، سید خان کور روڈ (مسعود صافی)،لکڑے کالج روڈ (صافی)وچہ جور روڈ (حلیمزئی)،درہ کلے (تحصیل حلیمزئی)، سور ڈاگی روڈ، مزرینہ روڈ (تحصیل خویزئی) ,پنڈیالئی چوپان پیکٹ تا سرلڑہ امبار،سرہ شاہ روڈ (تحصیل پڑانگ غار)، سروکلے امان ٹبر روڈ (تحصیل یکہ غنڈ)، نوے کلے روڈ (تحصیل پڑانگ غار)،ارٹ کلے روڈ (تحصیل یکہ غنڈ)،موصل کور روڈ (تحصیل یکہ غنڈ)،خیرہ دین روڈ (تحصیل پنڈیالئی)، لطیف کور روڈ (تحصیل یکہ غنڈ)،سرو کلے روڈ (تحصیل یکہ غنڈ) اور بیرہ مینہ روڈ (تحصیل پنڈیالئی) شامل ہیں۔