انتظامیہ اور عوامی نمائندگان کے مل کر کام کرنے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی اولین کوشش عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔انتظامیہ اور عوامی نمائندگان کے مل کر کام کرنے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا جو وزیراعلی کا ویژن ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر
راولپنڈی میں پارکنگ پلازوں کی سکیم آئندہ ADP میں شامل کی جائیں گی۔راولپنڈی شہر کے نالہ لئی منصوبے کو وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹیک آپ کر لیا گیاہے اورآئندہ چار ماہ میں نالہ لئی کی فزیبیلٹی مکمل کر کے کام شروع کیا جائے گا۔راولپنڈی شہر میں تمام ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب، بشمول میٹرو پلرز جلد مکمل کیے جائیں۔
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس منعقدہوا جس میں وزیراعلی پنجاب کے وژن کے تحت مختلف پروگراموں، منصوبوں اور عوامی خدمت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس نے وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس نے وزیر اعلی پنجاب کے عوام دوست تاریخی اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں رمضان سہولت بازار، رمضان نگہبان پیکج اور نادار طبقات کی مدد کے اقدامات پر بریفننگ دی گئی۔اجلاس کو رنگ روڈ منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر بریفننگ دی گئی، منصوبے کی دسمبر میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔