انٹرٹینمنٹپاکستان
وزیراطلاعات وثقافت عظمی بخاری کے رات گئے محفل تھیٹر ، تماثیل تھیٹر اور پرنس تھیٹر پراچانک چھاپے

جو فنکار تھیٹرز میں بیہودگی اور بے حیائی پھیلائے گا اس پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے گی۔عظمی بخاری
وزیراطلاعات وثقافت پنجاب عظمی بخاری نے رات گئے محفل تھیٹر ، تماثیل تھیٹر اور پرنس تھیٹر پراچانک چھاپے مارے اورڈراموں کامعیارچیک کیا۔عظمی بخاری نے اس دوران چھ اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیے اورسٹیج ڈراموں میں خواتین کی ڈریسنگ اور گانوں پر برہمی کا اظہارکیا۔عظمیٰ بخاری نے کہاکہ جو فنکار تھیٹرز میں بیہودگی اور بے حیائی پھیلائے گا اس پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے گی۔وزیراطلاعات نے تھیٹرز کے کیفے ٹیریا، ڈریسنگ رومز اور ہالز کابھی جائزہ لیا۔