پاکستان

ڈیڈلائن ختم ہونےکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں شروع۔50 سے زائد افغان شہری رفیوجی کیمپ منتقل

حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونےکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کوبھی تحویل میں لےکرکیمپ منتقل کیاجائے گا، کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائےگا۔ذرائع کے مطابق پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا، پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کی 31 مارچ 2025ء کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے اور حکومت نے گزشتہ روز سے ان کی بےدخلی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button