اداکاری آسان کام نہیں ہے۔اداکارہ مدیحہ امام

ایک سیٹ کے دوران ایک ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ رسید کیا گیا جس کا اثر میرے کان پر ہوااورمجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے۔اداکارہ
اداکارہ مدیحہ امام نے کہاہے کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کرلیتے ہیں تو یہ بالکل آسان کام نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا، یہ ایک سیٹ پر ایک صورتحال کے سبب ہوا تھا۔مدیحہ امام نے کہا کہ ایک سیٹ کے دوران ایک ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ رسید کیا گیا جس کا اثر میرے کان پر ہوااور اب مجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے۔میزبان رابعہ انعم کی جانب سے مدیحہ سے پوچھا گیا کہ جس نے تھپڑ مارا تھا اسے معاف کردیا؟ کیونکہ یہ ایک غلطی تھی، جس پر مدیحہ نے کہاکہ ظاہر ہے یہ جان بوجھ کر کون کرے گا، غلطی سے ان سے لگ گیا تھا۔