اسلامی نظریاتی کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھاہے۔شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے۔ اس ضمن میں کونسل اپنا قائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے”۔ان کاکہناتھاکہ آج کا دن یاد دہانی کا دن ہے کہ جس مقصد کےلئے یہ ملک اور ادارہ بنایا گیاوہ ایک کارِ مسلسل ہے۔ اس ادارے نے اپنی ذمہ داری بڑی محنت، دیانتداری اور ذوق و شوق سے سرانجا م دیں، کونسل کے کریڈٹ پر اسلامی بنکاری کے کامیاب نظام متعارف کرانے کا کارنامہ ہے جوکوئی چھوٹا کارنامہ نہیں۔