سندھ کا پانی کم کرنےکی بات میں کوئی صداقت نہیں،ناکام سیاست دان اپنی سیاست چمکانےکے لیے معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔احسن اقبال

پاکستان کے حوالے سے منفی رپورٹس کے پیچھے پی ٹی آئی کی ایک گہری اور منظم مہم ہے۔وفاقی وزیر
وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہےکہ سندھ کا پانی کم کرنےکی بات میں کوئی صداقت نہیں، مین اسٹریم سے باہر ناکام سیاست دان اپنی سیاست چمکانےکے لیے اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر پانی کی کمی کا اثر تمام صوبوں پر پڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی اس لیے یہ مسئلہ اُٹھارہی ہےکہ اس کے صوبے میں اس مسئلے کو بے جا اٹھایا جا رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی ہےکہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیاجائےگا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کے حوالے سے منفی رپورٹس کے پیچھے پی ٹی آئی کی ایک گہری اور منظم مہم ہے، دہشت گردی کی واپسی بھی پی ٹی آئی کا تحفہ ہے جو ٹی ٹی پی کو واپس لے کر آئی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔