پنجاب کے ایک ہزار کاشت کاروں کے لیے مفت ٹریکٹر،وزیراعلی مریم نواز نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کردی

”وزیراعلی ٰپنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کے تحت گندم کے کاشت کاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹردے دئیے گئے۔وزیراعلی مریم نواز نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کردی ہے۔وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر”گندم اگاؤ“ انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔گندم اگاؤمہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔ وزیراعلیٰ نے خود فون کرکے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے خود فون کرکے جھنگ کے محمد اقبال کومفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی، کاشتکار نے شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ گندم کی فصل ان شاءاللہ اچھی ہوگی میری د عائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔بتایاگیاکہ ”گندم اگاؤ“ مہم میں مفت ٹریکٹر کے لئے ساڑھے بارہ ایکڑ سے57733زائد اراضی مالک کاشکاروں نے اپلائی کیا۔جانچ پڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار پائے۔قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشت کاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دئیے جائیں گے۔ تین ماہ کے اندر تمام کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔