پاکستان

رمضان المبارک میں سہولت بازاروں سے عوام کو ایک ارب 11کروڑ روپے کی شاندار بچت ہوئی اور31فیصد ریلیف ملا۔مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ سہولت بازاروں میں خریداری پر عوام کو رمضان المبارک میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی شاندار بچت ہوئی اوراوپن مارکیٹ کے تناسب سے سہولت بازار کے سٹال پرعوام کو 31فیصد ریلیف ملا۔سہولت بازاروں میں ڈی سی ریٹس کے تناسب سے 11کروڑ 70لاکھ روپے ریلیف ملا۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں میں 2ارب 46کروڑ 60لاکھ روپے کی خریداری ہوئی۔سہولت فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے 2کروڑ 80لاکھ روپے کی ریکارڈ خریداری کی گئی۔25اضلاع میں قائم 36ماڈل بازاروں میں فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے تقریبا28ہزار آڈرزدیئے گئے۔وزیراعلی نے کہاکہ عوام کو اشیاء خوردونوش اوراشیاء ضررویہ کم از کم نرخ پر مہیا کرنا چاہتے ہیں۔رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگائی کی شرح بہت کم رہی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button