کھیل

بھارت نے عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہر کیوں نکال دیا؟

عرفان پٹھان حالیہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلو کے درمیان آئی پی ایل 2025 کے افتتاحی میچ کے دوران کہیں نظر نہیں آئے۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عرفان کو کمنٹری پینل سے باہر کردیا گیا کیونکہ براڈکاسٹرز سابق بھارتی آل راؤنڈرز کی جانب سے ذاتی رنجشوں کو کمنٹری اور سوشل میڈیا پر لانے سے خوش نہیں تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عرفان پٹھان کا چند کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ سال پہلے اختلاف ہوا تھا۔ تب سے وہ کمنٹری ہو یا سوشل میڈیا ان کا ذکر جارحانہ انداز میں کرتے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان پرکھلاڑیوں پر طنز کرنے کا الزام لگایا گیا اور یہی ان کی کمنٹری پینل میں شامل نہ کرنے کی وجہ بنا۔واضح رہے کہ ریٹائر منٹ کے بعد عرفان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل کے ایک مستقل رکن رہے ہیں اور کھیل کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button