کھیل

شرجیل میمن نے سندھ سکواش چمپیئن کوتین کروڑروپےکاچیک پیش کیا۔”کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں”۔سینئروزیرسندھ

‏سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے 3 کروڑ روپے کا چیک سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے حوالے کیا۔اس موقع پرسندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا بھر کے کھلاڑی کراچی آئیں گے، جو نہ صرف کھیلوں کی ترقی میں معاون ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 35 ممالک کے کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں، جن میں 22 ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 80 ممالک میں لائیو دکھائی جائے گی، جس سے پاکستان خصوصاً کراچی کا مثالی ماحول نمایاں ہوگا۔شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گی اور اسپورٹس ٹورزم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سندھ حکومت نے اس ایونٹ کے لیے 30 ملین روپے مختص کیے ہیں تاکہ عالمی معیار کے مطابق انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button