انٹرٹینمنٹ
سلمان خان اوررشمیکا منڈانانے فلم”سکندر”کے لیے حیرت انگیز معاوضہ وصول کیا۔فلم عیدپرریلیزکی جائے گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپرسٹارسلمان خان اوررشمیکا منڈانانے فلم”سکندر”کے لیے کروڑوں روپے معاوضہ وصول کیا۔بتایاگیاکہ سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کے لیے 120 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ وصول کیا۔دوسری جانب فلم میں سلمان خان کے علاوہ رشمیکا منڈانا بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، دونوں پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اداکارہ نے مبینہ طور پر اس فلم کے لیے پانچ کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔واضح رہے کہ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’ سکندر ‘سب سے زیادہ انتظار کے بعد ریلیز کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے جو کئی عرصے سرخیوں میں رہنے کے بعد اس عید پر ریلیز کی جائے گی۔