کاروبار

20 سال بعد عالمی بینک کااعلٰی سطحی وفدآج پاکستان پہنچے گا

تقریباً 20 سال بعد عالمی بینک گروپ کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد آج 17 فروری کوپاکستان پہنچ رہاہے۔اسلام آباد میں مصروفیات کے بعد، وفد خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کا بھی دورہ کرے گا، جبکہ بلوچستان کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا۔ ان صوبائی دوروں کا مقصد مقامی ترقیاتی چیلنجز اور مواقع کا جائزہ لینا ہے تاکہ عالمی بینک کی پائیدار اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کو مؤثر بنایا جا سکے۔
یہ وفد پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور حال ہی میں منظور شدہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے حکومتی حکام سے تبادلہ خیال کرے گا۔ذرائع کے مطابق، عالمی بینک کے یہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، جو 88 رکن ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں، وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر توانائی سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران پاکستان کی معیشت، سرمایہ کاری کے مواقع اور انفراسٹرکچر میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button