کاروبار

پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”سہولت آن دی گو“بازار قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین محمد افضل کھوکھر نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد”سہولت آن دی گو“بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلی نے لاہور میں 14مقامات پر”سہولت آن دی گو“بازار پائلٹ پراجیکٹ کیلئے پلان طلب کیا۔بتایاگیاکہ پنجاب کی ہر تحصیل میں ”سہولت آن دی گو“پراجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا۔بتایاگیاکہ سہولت آن دی گو“بازار میں صاف ستھرا ماحول اور سکیورٹی کا خاص اہتمام کیا جائے گا۔سہولت آن دی گو بازار کے لئے روڈ کے اطراف میں سرکاری اراضی استعمال میں لائی جائے گی۔”سہولت آن دی گو“ پائلٹ پراجیکٹ کے لئے چار ماہ کا ہدف مقررکیاگیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button