عبدالستار اعوان کے اہم شخصیات سے لیے گئےتہلکہ خیز انٹرویوزاورآپ بیتیوں پرمشتمل کتاب”اوراقِ زندگی”شائع ہو گئی

ان آپ بیتیوں سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں نے کس قدر اپنی زندگی میں جدوجہد کی،کم وسائل میں تعلیم حاصل کی، دن رات محنت کی اور اپنے اپنے شعبوں میں اہم مقام حاصل کیا۔اس کتاب کا مطالعہ ہر ایک کے لیے ضروری ہے، یہ کتاب بالخصوص نوجوانوں کو آگے بڑھنے میں بہت مدد اور جذبہ فراہم کرتی ہے۔مجیب الرحمن شامی
لاہور۔۔۔۔۔خصوصی رپورٹ:نامورصحافی عبدالستار اعوان کے اہم شخصیات سے لیے گئے انٹرویوزاورآپ بیتیوں پرمشتمل تہلکہ خیز کتاب “اوراق زندگی” شائع ہو گئی ہے۔عبدالستاراعوان طویل عرصہ سے شعبہ صحافت کے ساتھ مسلک ہیں۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کیااورمختلف قومی جرائدکے ساتھ وابستہ رہے۔وہ ایک عرصہ سے آئی ایس پی آرمیگزین ہلال میں بھی عسکری موضوعات پر لکھ رہے ہیں۔عبدالستاراعوان ممتازتجزیہ نگارمجیب الرحمن شامی کی زیر ادارت شائع ہونے والے ماہنامہ قومی ڈائجسٹ کے لیے بھی انٹرویوزکرتے رہے۔ان کی تازہ کتاب”اوراق زندگی”ان انٹرویوز اورآپ بیتیوں پرمشتمل ہے جو قومی ڈائجسٹ میں شائع ہوئیں۔اس کتاب میں نامورعسکری اور ادبی شخصیت بریگیڈیئر(ر) صولت رضا،ڈاکٹر یوسف عالمگیرین (ادیب،صحافی) امیر نواز نیازی(نامورادیب،سابق سول افسر)، ایثار رانا(ٹی وی اینکر)،میجر جنرل شفیق احمد،لفٹیننٹ کرنل شجاعت لطیف،ڈپٹی کمشنر (ریٹائرڈ)عبدالغفور چوہدری، زاہد بلندشہری(نامورصحافی) ،معروف مصنف،مذہبی سکالر متین خالد،حافظ شفیق الرحمن(نامورصحافی)،انورگوندل(سابق طالب علم رہنما)،عامرخاکوانی(نامورصحافی)،ابراہیم طاہر(سینئر صحافی) اوروحیدچودھری(معروف صنعت کار)کے بڑے تہلکہ خیز، دلچسپ اور حیرت انگیزانٹرویوز اوریادداشتیں شامل ہیں۔نام ور تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی نے اپنے ٹی وی پروگرام میں اس کتاب پر نہایت جامع تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ “یہ ایک بہت زبردست کتاب ہے جس میں 14 اہم شخصیات کی آپ بیتیاں شامل ہیں۔ان آپ بیتیوں سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں نے کس قدر اپنی زندگی میں جدوجہد کی، انتہائی کم وسائل میں تعلیم حاصل کی، دن رات محنت کی اور اپنے اپنے شعبہ جات میں اپنا نام پیدا کیا اور مقام حاصل کیا۔اس کتاب کا مطالعہ ہر ایک کے لیے ضروری ہے یہ کتاب بالخصوص نوجوانوں کو آگے بڑھنے میں بہت مدد اور جذبہ فراہم کرتی ہے۔”
عبدالستار عوان کی یہ کتاب معروف پبلشر قلم فاؤنڈیشن والٹن کینٹ لاہور نے خوبصورت انداز کے ساتھ شائع کی ہے۔یہ کتاب 620 سادہ اور رنگین صفحات پر مشتمل ہےاوریہ بہترین ٹائٹل اور اعلی معیار کے کاغذ پر شائع کی گئی ہے ۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
0515101 0300
8052393 0333