پاکستانصحت

رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ فعال ہو گیا

گوادر میں ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم،نیو گوادر ائیر پورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہو گیا،پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 کراچی سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچ گئی۔

وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف،گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلٰی سرفراز بگٹی نے نیو گوادر ائیر پورٹ پر پہلی پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا،پہلی پرواز کو واٹر کینن سلیوٹ دیا گیا۔

4300 ایکڑ پر پھیلا گوادر ہوائی اڈہ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ائیر پورٹ ہے،3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑے رن وے پر بڑے جہاز لینڈ کرنے کی گنجائش ہے۔

نیو گوادر ائیر پورٹ سے سالانہ 4 لاکھ مسافر مستفید ہوں گے،ائیر پورٹ جدید ترین کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button