انٹرٹینمنٹ
اداکارہ رانیا راوکو ایئرپورٹ سے 14 کلو سونا لے کر فرار ہوتےگرفتارکرلیاگیا-گھرسے مزید2کلوسونااوربھاری رقم بھی برآمد

معروف بھارتی اداکارہ رانیا راوکو ایئرپورٹ سے 14 کلو سونا لے کر فرار ہوتےگرفتارکرلیاگیاہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ڈی آر آئی آفیسرز نے لویل روڈ پر واقع اداکارہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جہاں وہ اپنی شوہر کے ساتھ رہتی ہیں۔اُن کے گھر سے مزیددو کروڑ روپے مالیت کا سونا اور ڈھائی کروڑ روپے رقم برآمد ہوئی۔واضح رہے کہ رانیا راؤ کو کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رانیا راؤ کم دورانیے کے لیے اکثر خلیجی ممالک آتی جاتی رہی ہیں اور وہ ایک سینیئر آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق رانیا راؤ بنگلور کے ایئرپورٹ سے 14 کلو سونا لے کر فرار ہونے سے ایک قدم دور تھیں کہ انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس کی ٹیم نے گرفتار کیا۔