ٹیکنالوجی
Trending
16 ایپلی کیشنز استعمال نہ کریں،نیشنل ٹیلی کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن نے خبردار کر دیا
اسلام آباد : سائبر حملوں کی نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکیورٹی بورڈ نے نئی ایڈوائزری جاری کی جس میں کہا گیا کہ ہیکرز ذاتی معلومات چرانے کیلئے سائبر حملے کر سکتے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق حملوں کا خدشہ وی پی این اور اے آئی کے استعمال کرنے والے صارفین کو زیادہ ہے،سائبر حملوں کے ذریعے مشکوک کوڈز مختلف تکنیک استعمال کر کے بھیجے جاتے ہیں،سوشل میڈیا اور بینکنگ ویب سائٹس کے ذریعے ذاتی معلومات چرائی جا سکتی ہیں۔
ایڈوائزری میں 16 ایپلی کیشنز کو استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی،ان 16 ایپلی کیشنز کی جگہ متبادل آپشنز،محفوظ ایپس اور ویب سائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔